پاکستانی فلم” ہجرت“ 22 اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

جمعہ 15 اپریل 2016 11:26

پاکستانی فلم” ہجرت“ 22 اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء)22 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جانے والی پاکستانی فلم” ہجرت“ کے دو میوزیکل ٹریکز پاپ سنگر علی عظمت نے ریکارڈ کرا دئے۔ فلم کے ایک گانے میں راحت فتح علی خان اور علی عظمت کی آوازیں شامل کی گئی ہیں۔نئی آنے والی پاکستانی فلم ہجرت جس کی کہانی ہے خانہ جنگی کے خلاف جاری افغان جنگ کے پس منظر سے جڑے کچھ کرداروں کی۔

جنھوں نے کیسے افغان جنگ سے تنگ آکر پاکستان ہجرت کی۔

(جاری ہے)

فلم کا میوزک ترتیب دیا ہے معروف موسیقار ساحر علی بگا نے جبکہ راحت فتح علی، عابدہ پروین ، علی عظمت سمیت بھارتی گلوکاروں کی آواز میں بھی فلم کے گانے ریکارڈ کروایں گئے ہیں۔فلم کو ہدایت اور تحریر کیا ہے فاروق مینگل نے جبکہ فلم میں اسد زمان، رابعہ بٹ اور رباب علی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ ایوب کھوسو، ندیم، جمال شاہ، دردانہ بٹ، ثنا اور نعمان اعجاز جیسے مایہ ناز اداکار بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں ۔ فلمی شائقین کے لئے لو اسٹوری ہجرت22 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے ۔