پاکستان سپر لیگ منافع بخش قرار

جمعہ 15 اپریل 2016 11:15

پاکستان سپر لیگ منافع بخش قرار

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اپریل 2016ء )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ جنرل اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کو منافع بخش قرا ر دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اولین ایڈیشن کے بہترین نتائج برآمد ہوئے اور سپانسرز کی توجہ بھی حاصل ہوئی ، ایونٹ کے اثرات ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی مرتکب ہورہے ہیں۔نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں اور متعلقہ افراد کے تحفظات نوٹ کرلیے گئے ہیں جن پرکام جاری ہے، کوشش ہوگی کے پاکستان سپر لیگ کے چند میچز پاکستان میں بھی کرائے جائیں ۔