شکست خوردہ بزنس مین پینل کے رہنمااور سابق سینیٹر کا ماضی انتہائی داغدار ہے،یونائیٹڈ بزنس گروپ

جمعرات 14 اپریل 2016 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اپریل۔2016ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ ) یو بی جی) نے کہا ہے کہ شکست خوردہ بزنس مین پینل کے رہنمااور سابق سینیٹر کا ماضی انتہائی داغدار ہے اور وہ سر سے پیر تک کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں،انھوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے جس پر انکے خلاف اب بھی نیب اور عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں،وہ غیر ذمہ دارانہ بیانات سے سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بات ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم، نائب صدورخالد تواب، حنیف گوہر، ارشد فاروق، رحمان عزیز چن، یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل اور ترجمان گلزار فیروز نے اپنے ایک بیان مین کہی۔انہوں نے کہا ہے کہایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غلام علی کی جانب سے ٹڈاپ کے سی ای او کے اثاثوں کی تحقیقات کا مطالبہ غیر ذمہ داری کی انتہا اور سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہے کیونکہ وہ سینیٹ سے فارغ ہونے کے بعد کوئی بھی اہم عہدہ حاصل نہیں کر سکے ہیں، وہ ایک ناکام سیاستدان اور مسترد شدہ تاجر رہنما ہیں جس نے اب ایف پی سی سی آئی پر نظریں جمائی ہوئی ہیں تاکہ اسے بھی اپنی کرپشن سے تباہ کر سکیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ٹڈاپ کے سربراہ لیدر اور ٹیکسٹائل کے صف اول کے ایکسپورٹر اور ایم سی بی بینک کے وائس چئیرمین ہیں جو سالانہ کروڑوں روپے انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں، انکا کردار ہمیشہ سے بے داغ ہے اور حکومت نے انکی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں ٹڈاپ کا سی ای او مقرر کیا ہے جہاں سے وہ کوئی تنخواہ یا مراعات نہیں لیتے۔یو بی جی کے رہنما شکیل ڈھینگڑانے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ غلام علی نے ملاکنڈ کے ٹیکس فری علاوقہ میں کارخانہ لگانے کے بہانے مشینری کی امپورٹ کی مد میں ایک ارب 60 کروڑروپے کا گھپلا کیا مگر سیاسی اثر رسوخ کی وجہ سے کاروائی نہ ہو سکی۔

غلام علی یہ پیسہ رضاکارانہ طور پرحکومت کے خزانہ میں جمع کروائیں یاحکومت اس کیس کی فائل ری اوپن کرے اور کرپشن میں ملوث افراد کو سزا دے۔

متعلقہ عنوان :