جامعہ حنیفیہ سعودآباد ملیر میں تقریب ختم بخاری شریف 17اپریل کو ہوگی

جمعرات 14 اپریل 2016 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) تقریب ختم بخاری شریف وتکمیلِ حفظ القرآن 17اپریل بروز اتوار بعد نماز عصر جامعہ حنیفیہ فاروقی مسجد سعودآباد ملیر میں منعقد ہوگی جس میں مولانا عبد المالک شیخ القرآن والحدیث منصورہ لاہور وصدر رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی جماعت اسلامی پاکستان کے قیم لیاقت بلوچ صاحب ،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماپروفیسرابراہیم صاحب اورجماعت اسلامی بلوچستان کے امیرمولاناعبدالحق ہاشمی صاحب ہوں گے۔

جبکہ جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صاحب صدارتی خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم عبیدالرحمن عباسی،جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن صاحب اور جماعت اسلامی شرقی کے امیرمحمدیونس بارائی بھی خطاب فرمائیں گے