امریکہ میں باسکٹ بال کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک کوبی برائنٹ دو دہائیوں پر مشتمل کریئر کے بعد ریٹائر

جمعرات 14 اپریل 2016 21:45

امریکہ میں باسکٹ بال کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک کوبی برائنٹ دو دہائیوں ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) امریکہ میں باسکٹ بال کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک کوبی برائنٹ دو دہائیوں پر مشتمل کریئر کے بعد ریٹائر ہو گئے ہیں۔انھوں نے لاس اینجلس میں یوٹا جیز کے خلاف 60 پوائنٹ سکور کر کے ایل اے لیکرز کو جتوا دیا۔

(جاری ہے)

37 سالہ برائنٹ نے تمام تر کریئر لیکرز کے ساتھ کھیل کر گزارا۔ اس دوران انھوں نے پانچ این بی اے اعزاز جیتنے اور اس کھیل میں سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں 2003 میں ایک خاتون نے ان پر ریپ کا الزام لگایا لیکن انھوں نے عدالت سے باہر ان سے سمجھوتہ کر لیا۔ اس کے علاوہ ان کا کھیل غیر مستحکم رہا ٗاین بی اے میں وہ سب سے کم عمر کے کھلاڑی بھی بنے۔

متعلقہ عنوان :