چلڈرن ہسپتال کیلئے نئی سٹی سکین مشین خریدنے کا فیصلہ ،نظرثانی شدہ پی سی او ون تیار

ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین گزشتہ دو سال سے خراب ،گلاب دیوی ہسپتال سے مریضوں کے سی ٹی سکین کروائے جا رہے ہیں‘ ذرائع

جمعرات 14 اپریل 2016 21:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) چلڈرن ہسپتال لاہور کے لئے نئی سٹی سکین مشین خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، اس ضمن میں نظرثانی شدہ پی سی او ون تیار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس سی ٹی سکین مشین خریدنے کے لئے 12کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے تاہم قیمت زیادہ ہونے کے باعث پھر اسے نہیں خریدار گیا تھا ۔ تاہم اب دوبارہ سی ٹی سکین مشین خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے نظرثانی شدہ پی سی او ون تیار کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چلڈرن ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین گزشتہ دو سال سے خراب ہے جس کے باعث گلاب دیوی ہسپتال سے مریضوں کے سی ٹی سکین کروائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :