وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی کا ریکوری اور لائن لاسز پر عدم اطمینان کا اظہار ،ناقص کارکردگی پر لیسکو چیف کی سرزنش

دو ایس ڈی اوز کی معطلی سمیت ایس ایز اور ایکسیئنز کو وارننگ ،قصور میں بجلی چوری کے بڑھتے واقعات پر بھی اظہار برہمی

جمعرات 14 اپریل 2016 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈاگا نے ریکوری اور لائن لاسز پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ناقص کارکردگی پر لیسکو چیف کی سرزنش کر دی جبکہ دو ایس ڈی اوز کی معطلی سمیت ایس ایز اور ایکسیئنز کو بھی وارننگ جاری کر دی ۔ وہ گزشتہ روز لیسکو ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈاگا نے کہا کہ موبائل ریڈنگ منصوبہ پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے لائن لاسز بڑھے ہیں جبکہ لیسکو نے 10سالہ ریکارڈ کی تشہیری مہم میں حصہ بھی نہیں لیا۔قصور میں بجلی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ لوگ کام نہیں کرتے اور احکامات پر عمل نہیں کرتے جس وجہ سے قصور میں بجلی چوری کے واقعات نہیں رکے۔کیا میں سرکل کو بدمعاشوں کے حوالے کر دوں؟ ۔انہوں نے ناقص کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر لیسکوچیف قیصر زمان کی سرزنش کی اور احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر دو ایس ڈی اوز کو معطل کر دیا جن میں ایس ڈی اوبلال گنج اور ایس ڈی او اوکاڑہ شامل ہیں ۔ جبکہ سیکرٹری پانی و بجلی نے ایس ایز اور ایکسیئنز کو وارننگ بھی جاری کی۔

متعلقہ عنوان :