سردار محمد یعقوب خان نے سینیٹ کے رکن کے طور پر حلف اٹھالیا

جمعرات 14 اپریل 2016 18:35

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب سینیٹر سردار محمد یعقوب خان نے سینیٹ کے رکن کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر سردار محمد یعقوب خان ناصر سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے حلف لیا جس کے بعد انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔ ارکان نے سینیٹر منتخب ہونے پر ان کو مبارکباد دی۔