پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 24بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار، 4 کشتیوں کو قبضے میں لے لیا،بھارتی میڈیا

جمعرات 14 اپریل 2016 16:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گجرات کے ساحل سے24بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرکے ان کی 4 کشتیوں کو قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گجرات کے ساحلی علاقے جاکھو سے24بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرکے ان کی چار کشتیوں کو قبضے میں لے لیا،بھارتی نیشنل فشر ورک فارم کے سیکرٹری منیش لدھاری کا کہنا ہے کہ ماہی گیرچند روز قبل پور بندر اور اوکھا کے ساحلی شہر سے چند روز قبل روانہ ہوئے تھے جنہں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی کمپنی نے میری ٹائم بارڈر لائن کے قریب سے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :