پشاور کے برکت الله نے تیسری امان الله خان ٹینس چمپئن شپ جیت لی

جمعرات 14 اپریل 2016 16:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) پشاور کے برکت اللہ نے تیسری امان اللہ خان ٹینس چمپئن شپ جیت لی گزشتہ روز چمپئن شپ کا فائنل قیوم سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹس پر منعقد ہوا جس میں پشاور کے برکت اللہ نے ٹاپ سیڈ کھلاڑی شاہین محمود کو چھ دو اور چھ صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا‘لیڈیز سنگلز کے فائنل میں بینش پرویز نے انعم فیاض کو چھ تین ‘چار چھ اور چھ دو سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی‘اس سے قبل مینز سنگلز سیمی فائنل میں برکت اللہ نے شاہد آفریدی کو شکست دی جو گزشتہ سات سال سے چیمپئن رہے ہیں اختتامی تقریب کے موقع پر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘سینئر نائب صدر ٹینس ایسوسی ایشن ڈاکٹر فرحت عباس ‘کوچ رومان گل ‘سیکرٹری صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن عمرایاز خلیل ‘ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘آخر میں کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ ‘ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود اور سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔