دھاگا فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا دھاگا جل کر راکھ ہو گیا

جمعرات 14 اپریل 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) لاہور کے علاقے شالیمار چائنہ سکیم میں دھاگا فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا دھاگا جل کر راکھ ہو گیا ، ریسکیو ٹیموں نے 2گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگے پر قابو پالیا ، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چائنہ سکیم میں میں دھاگے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پہلی اور دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تقریباً 2گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ آگے لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا دھاگا جل کر راکھ ہو گیا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :