سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کیس کے شریک ملزموں کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع کر دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 اپریل 2016 16:48

سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کیس کے شریک ملزموں کی عبوری ضمانت میں 10 ..

کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14اپریل۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کیس کے شریک ملزموں کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں شریک ملزموں یوسف انصاری ، مرزا بشارت ، زاہد مختار اور دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی ، ملزموں پر 17 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں جبکہ ان کے خلاف کراچی کی نیب کورٹ میں ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔

عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ملزموں کی 10 تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ نیب کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس میں نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم کی تاحال گرفتاری ظاہر نہیں کی۔دوسری جانب ڈاکٹر عاصم حسین نے کیس میں درخواست ضمانت بھی دائر کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :