چینی کمپنی نے گھانا کو شمسی توانائی کا پہلا بڑا پلانٹ فراہم کر دیا

پلانٹ سے روزانہ دن کے وقت بیس میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے

جمعرات 14 اپریل 2016 16:32

اکرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء ) چین کی صف اول کی کمپنی گھا نا کو شمسی توانائی کا پہلا بڑا پلانٹ فراہم کررہی ہے ، اس کا مقصد ملک کی بجلی کی ضروریات میں گھانا کو مدد فراہم کرنا ہے ، چینی کمپنی بیجنگ ژیا ؤ چینگ کمپنی کے پراجیکٹ کنسلٹینٹ ڈانیل آزو کا کہنا ہے کہ نیا شمسی توانائی کا نیا پلانٹ دارالحکومت سے 70کلومیٹر مغرب میں لگایا گیا ہے ،یہ روزانہ بیس میگاواٹ بجلی فراہم کرتا ہے جبکہ اس وقت ملک میں لگایا گیا سب سے بڑا پلانٹ دو میگاواٹ شمسی توانائی فراہم کررہا ہے ،چینی کمپنی کے فراہم کردہ پاور پلانٹ سے حاصل ہونیوالی بجلی گھانا کی الیکٹرک سٹی کمپنی سے منسلک کر دی گئی ہے ،شمسی توانائی کے اس پلانٹ کو مکمل کرنے میں آٹھ ماہ صرف ہوئے ہیں اور اسے گذشتہ نومبر میں گرڈ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تھا اور گذشتہ چار ماہ سے بڑی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے سو ایکڑ رقبے پر مشتمل اس پلانٹ پر تین کروڑ امریکی ڈالر لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گھانا کو گذشتہ دو سال سے بجلی کے شدید بحران کا سامنا ہے جس سے اس کی صنعت اور اقتصادی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :