پاکستان میں”را“کے ایجنٹ بنانے والی پارٹی پر پابندی لگائی جائے،سابق برطانوی سفارتکار نے متحدہ کے ”را“سے تعلقات کی تصدیق کردی ہے،اب ریاست پاکستان کو اپنا مئوقف دیناہوگا۔مصطفی کمال کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 اپریل 2016 16:20

پاکستان میں”را“کے ایجنٹ بنانے والی پارٹی پر پابندی لگائی جائے،سابق ..

کراچی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14اپریل۔2016ء) :پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سابق برطانوی سفارتکار نے متحدہ کے ”را“سے تعلقات کی تصدیق کردی ہے،ریاست پاکستان کو اب اپنا مئوقف دیناہوگا،”را“کے ایجنٹ بنانے والی پارٹی پر پابندی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن پارٹیوں پر پابندی ہونی چاہیے، را سے تعلقات ثابت ہونے پر ملک دشمن پارٹیوں پر پابندی لاگائی جائے،ریاست کے ذمہ داروں سے مخاطب ہوں کہ حکومت ہمیں بتا دے کہ متحدہ کے بارے ہماری باتیں غلط ہیں توہم آئندہ بات نہیں کرینگے۔

انڈیا کی کسی پارٹی یا گروپ پر آئی ایس آئی کے الزامات لگتے تو کیا وہاں ایسا ہوتا،نہیں وہاں تو اگر کوئی ویسے ہی چلا جائے تو اس کی نسلوں کو بھی ادھیڑ دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :