وزیر اعظم نواز شریف آصف زرداری سے ملاقات کرنے لندن گئے۔ اعتزاز احسن نے تصدیق کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 اپریل 2016 15:43

وزیر اعظم نواز شریف آصف زرداری سے ملاقات کرنے لندن گئے۔ اعتزاز احسن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اپریل 2016ء) : پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے تصدیق کر دی کہ وزیر اعظم نواز شریف سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے لندن گئے ہیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی لندن یاترا کا مقصد صرف اور صرف آصف علی زرداری سے ملاقات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن آصف علی زرداری نے صاف انکار کر دیا۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی رائے ونڈ میں ہونے والے دھرنے میں شریک نہیں ہو گی ، آج کوئی رائے ونڈ کا گھیراؤ کرے گا تو کل بنی گالہ کا گھیراؤ بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف تنہا ہو گئے ہیں جبکہ آنے والے وقت میں ان کی تنہائی میں مزید اضافہ ہو گا۔