میرپور کی تعمیر و ترقی کیلئے شہریوں اور تاجروں کو متحد ہونا پڑے گا‘صدرانجمن تاجران اتحاد گروپ

جمعرات 14 اپریل 2016 15:22

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء)میرپور کی تعمیر و ترقی کیلئے شہریوں اور تاجروں کو متحد ہونا پڑے گا ۔ میرپور کی بدقسمتی ہے کہ ہماری سیاسی قیادت نے اپنے مفادات کی خاطر پچھلے 65سالوں میں شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کبھی توجہ نہ دی جس بنا پر آج میرپور مسائلستان بنا ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ میرپور کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تاجراور شہری متحد ہو کر آواز بلند کریں انہوں نے کہا کہ اتحاد گروپ نے ہر پلیٹ فارم شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے ۔ اور کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

عنقریب تاجروں کی اہم خوشخبری سنائی جائے گی ۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تاجروں کی شہر بھر میں ایک تنظیم ہو۔

اسکے لیے ہماری تنظیم بھرپور اقدام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں میرپور میں مسائل کی سب سے بڑی وجہ شہریوں میں اتفاق و اتحاد کا نہ ہونا ہے ۔ جسکا تمام سرکاری محکمے ناجائز فائدے اْٹھاتے ہیں اگر تاجر تنظیم مضبوط ہو گی ۔اور متفقہ موقف اختیار کرے گی تو تمام محکمے مسائل حل کرنے میں انکی آواز سنیں گے ۔