سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام

جمعرات 14 اپریل 2016 14:45

سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اپریل۔2016ء)پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو سعودی ریال اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 28.01 روپے اور قیمت خرید 27.60 روپے پر برقرار رہی۔ مزیدبرآں اماراتی درہم کی قیمت فروخت بھی 28.73 روپے اور قیمت خرید 27.47 روپے پر بند ہوئی۔