راولاکوٹ ‘جماعت اسلامی صحافیوں کی لڑائی میں فریق بن گئی

جمعرات 14 اپریل 2016 13:52

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) راولاکوٹ سیاسی جماعت صحافیوں کی لڑائی میں فریق بن گئی فریق بننے کا عملا ثبوت گزشتہ روز راولاکوٹ میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق راولاکوٹ آئے تو جماعت اسلامی کے سابق امیر اور راولاکوٹ سے امیدوار قانون ساز اسمبلی اعجاز افضل نے ان کے اعزاز میں بھاری بھاری اخراجات کر کے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا اس عشائیہ میں اپنے ووٹروں کے علاوہ اعجاز افضل نے غازی ملت پریس کلب کے تمام ممبران کو بلوایا لیکن دوسری طرف ڈسٹرکٹ پریس کلب راولاکوٹ کو دعوت دینا بھی گوارا نہ کی غازی ملت پریس کلب کے اراکین کا موقف ہے جہاں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبران آئیں گے وہاں وہ شرکت نہیں کریں گے انہی کی اس خواہش کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے اعجاز افضل نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کو دعوت نہیں دی اور دو پریس کلبوں کے اختلافات اور اس کے تناظر میں چلنے والی لڑائی میں اعجاز افضل اور جماعت اسلامی نے فریق کا روپ دھار لیا ۔