سیاسی جماعتیں زکوة اور چندے سے نہیں بلکہ جماعتی منشور،بے لوث اور محنتی کارکنوں کے بل بوتے پر عوام میں اپنی جڑیں مضبوط رکھتی ہیں‘پی ٹی آئی آزادکشمیر ون مین شو ہے جس کا آزادکشمیر میں تعلیم ،تعمیر و ترقی کا کوئی منشورنہیں

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری مالیات و امیدوار اسمبلی چوہدری محمد سعید کا کارنر میٹنگ سے خطاب

جمعرات 14 اپریل 2016 13:47

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری مالیات و امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری چودھری محمد سعید نے کہاہے کہ سیاسی جماعتیں زکوة اور چندے سے نہیں بلکہ جماعتی منشور،بے لوث اور محنتی کارکنوں کے بل بوتے پر عوام میں اپنی جڑیں مضبوط رکھتی ہیں۔پی ٹی آئی آزادکشمیر ون مین شو ہے جس کا آزادکشمیر میں تعلیم ،تعمیر و ترقی کا کوئی منشورنہیں ہے۔

ماضی میں ایک دوسرے کی جڑیں کاٹنے والے اپنی شکست کے خوف سے شیر و شکر ہو رہے ہیں۔ اب میرپور یوں پر ایم ایل اے مسلط نہیں بلکہ میرٹ پر بنے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے حاجی مظہر کی رہائشگاہ بی بلاک میں اپنی الیکشن مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کارنر میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کارنر میٹنگ کو سردار علی، ندیم لودھی ،ابرار الحق، اعجاز الحق،اعزاز الحق نے آرگنائزکیا جس میں اہلیان محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور چودھری محمد سعید نے مزید کہاکہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف آزادی کے بیس کیمپ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہوئے تعمیرات کے انقلابی اقدامات اُٹھارہے ہیں ۔موجودہ حکمرانوں نے وزیروں ،مشیروں کی فوج ریاستی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں خطہ کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :