حکومت آزادکشمیر اور محکمہ صحت نے اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر آر ایچ سی کھلانہ کی ایمبولنس کھلانہ ہسپتال میں نہ پہنچائی تو اس کا انجام ٹھیک نہیں ہوگا کھلانہ ہسپتال کی ایمبولنس پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چائے

آزاد امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر 5خوشحال خان کاہیٹاں بالا میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 14 اپریل 2016 13:46

ہیٹاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) حکومت آزادکشمیر اور محکمہ صحت نے اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر آر ایچ سی کھلانہ کی ایمبولنس کھلانہ ہسپتال میں نہ پہنچائی تو اس کا انجام ٹھیک نہیں ہوگا کھلانہ ہسپتال کی ایمبولنس پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چائے عوام آئے روز ہسپتال میں ایمبولنس نہ ہونے کی وجہ سے ازیت کی زندگی گزار رہے ہیں اور محکمہ صحت سیاست دانوں ن کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایمبونس ہسپتال کے حوالہ نہیں کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر 5خوشحال خان نے ہیٹاں بالا میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2ہفتوں سے R.H.Cکھلانہ کے لیے لائی گئی ایمبولنس D.H.Oآفس ہیٹاں بالا میں کھڑی ہے اور D.H.Oاس انتظار میں ہے کہ اس کا کوئی سیاسی فائدہ حاصل کیا جائے جس کی وجہ سے اس کو ہسپتال کے حوالہ نہیں کیا جا رہا ہے خوشحال خان مغل نے کہا کہ اب انشااللہ ہم حلوی کی دوکان پر اب کسی کو داداجہ کی فاتحہ نہیں پڑھنے دیں گے اور عوام کے حقوق کی خاطر میدان سیاست میں آئے ہیں اور عوام کے مفاد پر سودے بازی کے سارئے دروازہے انشااللہ بند کریں گے

متعلقہ عنوان :