دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ ،مراد کلب نے لمس کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا

جمعرات 14 اپریل 2016 13:30

دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ ،مراد کلب نے لمس کلب کو صفر کے مقابلے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16 کے سپرراؤنڈ کے تحت کھیلے گئے واحد میچ میں مراد کلب نے لمس کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔گزشتہ روز کا واحد میچ فیم سپورٹس فٹ بال گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن لاہور میں مراد کلب اور لمس کلب کے مابین کھیلا گیا۔ جو مراد کلب نے ایک گول سے جیت لیا ۔

دونوں طرف سے کونٹر اٹیک کی بھرمار نے شائقین فٹ بال کو محظوظ کیے رکھا۔کھیل کا آغاز انتہائی جارہانہ رہا جس کی وجہ سے گراؤنڈ میں آئے ہوئے شایقین فٹ بال اپنی فیملی کے ساتھ اس میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ اس ڈے اینڈنائٹ میچ سے شائقین خوبصورت یورپین سٹائل کے کھیل سے محظوظ ہوتے رہے۔ پہلے ہاف میں کھیل کے 16 ویں منٹ میں مراد کلب کو کارنر ملا جس پر مڈ فیلڈر فیصل نے حلیم کو پاس دیا جنہوں نے ڈی ایریا میں سٹرائیکر انجم سہیل عرف شیرا کو بال دیا جس کو انہوں نے فرسٹ بار کی طرف ٹیب ان کرتے ہوئے جال میں پھینک دیا۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف میں مزید گول نہ ہوسکنے کی وجہ سے یہ ہاف مراد کلب کے حق میں رہا۔کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے اپنی دفاعی لائن کو مستحکم کرتے ہوئے مڈ فیلڈ اور اٹیکینگ لائن میں بہتر تال میل پیدا کر تے ہوئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی موومنٹ کیں لیکن ناقص فنشنگ مزید گول کرنے میں آڑے آتی رہی۔ کھیل کے آخری پندرہ منٹ میں فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ میں شائقین فٹ بال تاپڑ توڑ حملوں اور خوبصورت کھیل سے فلڈ لائٹ میں لطف اندوز ہوتی رہی۔ اس طرح دوسرے ہاف میں مزید گول نہ ہونے کی وجہ سے مراد کلب صفر کے مقابلے میں ایک گول سے میدان سے سرفراز ہوکر نکلی۔اس میچ کے ریفری زبیر شہزاد،فرسٹ اسسٹنٹ ریفری عدیل انور، سیکنڈ اسسٹنٹ ریفریمحمد امجد جبکہ میچ کمشنر شبیر احمد تھے۔