ہٹیاں بالا‘ضلعی ایلیمنٹری بورڈ کے نتائج گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سراں کے شاندار نتائج

جمعرات 14 اپریل 2016 13:06

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) ضلعی ایلیمنٹری بورڈ کے نتائج گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سراں کے شاندار نتائج ۔جماعت پنجم کی طالبہ نے 95فیصد نمبرلے کر ایلیمنٹری بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔طالبہ انسہ ارشاد نے 450میں سے430نمبر لے کر بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی ۔سکول کے نتائج ایلیمنٹری بورڈ میں 100فیصد رہے۔

اہلیان علاقہ کی جانب سے صدر معلمہ نصرت شاہین اور سٹاف کوبہترین نتائج دینے پر شاندارالفاظ میں خراج تحسین۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ سکول میں معیار تعلیم نہایت عمدہ ہے اور صدر معلمہ کی بہترین ایڈمنسٹریشن کیوجہ سے سکول میں سٹاف کی سوفیصد حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے جسکی وجہ سے سکول کے نتائج ضلع کے تعلیمی اداروں میں سرفہرست ہیں۔ اس موقع پر والدین نے توقع کا اظہار کیا کہ صدرمعلمہ نصرت شاہین سکول میں معیار تعلیم کو اسی طرح برقرار رکھنے میں اپنی صلاحتوں کو بروئے کار لاتی رہیں گی اور آئندہ اس سے بھی بہتر نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ اس سکول کے سٹاف کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ مستقل میں اسکی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :