وزیراعظم نے حلقہ کے عوام سے اپناوعدہ میرپورپلاک تا دھان گلی ڈڈیال سڑک کی بہتری اور پختگی کا وعدہ پوراکردیا‘محدم سعید مغل

جمعرات 14 اپریل 2016 13:06

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) مشیربرائے اوورسیزوممبربرٹش ایمپائرمحمدسعید مغل ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری مشتاق، کوارڈینیٹر چوہدری حبیب اللہ نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید نے بھٹوشہید کے فلسفے اور ان کی عظیم بیٹی سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیربھٹو کے ویژن کے مطابق حلقہ کے عوام سے اپناوعدہ میرپورپلاک تا دھان گلی ڈڈیال سڑک کی بہتری اور پختگی کا وعدہ پوراکردیااور عوام کے دل جیت لیے۔

انھوں نے کہاکہ میرپورڈڈیال ، چکسواری ، اسلام گڑھ ، کوٹلی کے عوام کو جہاں سفری سہولتیں مہیاہونگی وہاں ان کا معیار زندگی بلند اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے تعلیمی پیکج دے کر عوام کے دل جیت لیے ہیں تعلیمی پیکج سے بیروزگاری میں کمی ہوگی اور غریب عوام کوان کی دہلیز پرتعلیم کی سہولتیں میسر آئیں گی۔

انھوں نے کہاکہ دنیا میں معاشی ترقی وخوشحالی تعلیم ہی کی وجہ سے ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ساڑھے چارسالہ دور حکومت میں پلاک ، دھان گلی روڈ ، خالق آباد پلاک روڈ کے علاوہ دیگرمیگاپراجیکٹس بڑے کارنامے ہیں۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے غریب عوام کے لیے انقلابی اقدامات ہیں ۔ میرپور، ڈڈیال، چکسواری کے تارکین وطن میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے واقعی عوامی وزیراعظم ہونے کا ثبوت دیاہے۔

متعلقہ عنوان :