برصغیر میں دین اسلام کی تبلیغ اور اشاعت ،برزگان دین کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں‘علماء کرام

جمعرات 14 اپریل 2016 13:06

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء)چوتھی سالانہ محفل میلاد مصطفی جامعتہ القران اسلامک اکیڈمی گھیمب پیر کلینجر تحصیل فتح پور نکیال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت الحاج پیر ظفر اقبال علوی آستا نہ عالیہ اعوان شریف انکر خادم آباد ،ڈڈیال و خلیفہ صوفی محمد رمضان نے کی ۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ کلام نعت الحاج محمد شہباز تبسم ،محمد حنیف اور محمد ارشاد صابری نے پیش کیا ۔

اس موقع پر علماء کرام علامہ محمد راشد صحرائی ،خطیب ڈڈیال ،قاری محمد نصیر صد یقی، حافظ محمد گلبہار صدیقی ،قاری ریاض حسین ،خافظ عبدالقیوم ، حافظ محمد ظہیر کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ برصغیر میں دین اسلام کی تبلیغ اور اشاعت ،برزگان دین کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں کشمیر کے اندر اولیاء کرام کی جدوجہد اور شب روز محنت کی وجہ سے دین محمدی پہنچا ۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی آخرو زماں کے دین کو صحابہ کرام کے بعد تابع ،تابعین اور پھر بزرگان دین اور اولیاء اللہ نے خود بھوک افلاس سخت محنت کر نے کے بعد ہم تک پہنچایا ۔اور ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نبی پاک ﷺ کی امت سے ہیں یہ دین ہم تک امانت ہے اور ہمارافرض ہے کہ ہم اس امانت کو اگے اپنی نسلوں تک پہنچائیں تاکہ دین کی تعلیمات کو جاری اور ساری رکھا جاسکے ۔

جامعتہ القران اسلامک اکیڈمی و مسجد فیضان جمال مصطفی جو ایل او سی کے قریب زیر تعمیر ہے جس کا مقصد دینی اور دنیاوی علوم سے اہل علاقہ کو روشناس کروانا ہے ۔مقررین نے کہا کہ محبت رسول ﷺ جزو ایمان ہے ۔اللہ تعالیٰ نے جس ذات گرامی کے لیے کائنات خست و بود کو وجود بخشا اسی کی اتباع کو اپنا قرب اور اسی کی اطاعت کو اپنی اطاعت قرار دیا ۔آپ ﷺ کی سیرت کو اپنا ء کر مسلمان دنیا اور آخرت کی فلاح پا سکتے ہیں اس موقع پر ماسٹر محمد اشفاق ،ماسٹر محمد اخلاق خلیفہ صوفی محمد عدالت، صوفی محمد بابر، ڈاکٹر فرید، صوفی محمد عارف،محمد ندیم ،خرم ، آف ڈڈیال،حاجی محمد بشیر اور عام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پرادارہ کے پرنسپل قاری محمد ریاض احمد صدیقی اور قاری محمد انیس نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا،جبکہ حافظ محمد گلبہار صدیقی نے نقابت کے فرایض سرانجام دیے آخر میں حضرت پیر ظفر اقبال علوی نے ملکی سلامتی کے علاوہ تمام لوگوں اور آزاد کشمیر کی آزادی سمیت خصوصی دعائیں کیں -