سرینگر‘ رپورٹنگ کیلئے ہسپتال پہنچے والا صحافی اپنے سگے بھائی کی لاش دیکر دم بخود رہ گیا

جمعرات 14 اپریل 2016 13:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک مقافی صحافی جب بھارتی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ہندواڑہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ہسپتال پہنچا تو وہاں اپنے ہی سگے بھائی کی لاش دیکھ کر انتہائی دم بخود ہ گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ظہور احمد بٹ نامی صحافی جو سرینگر میں قائم ایک خبررساں ادارے سے وابستہ ہے ، کے مطابق ہسپتال میں اسے بتایا گیا کہ آپریشن تھیٹر میں دو لاشیں موجود ہیں اور جب وہ انہیں دیکھنے کے لیے وہاں داخل ہوا تو دو میں سے ایک لاش اپنے ہی سگے بھائی نعیم احمد کی دیکھ کر سکتے میں آگیا۔

متعلقہ عنوان :