آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے جولائی میں سری لنکا کا دورہ کریگی

جمعرات 14 اپریل 2016 13:02

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے رواں سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔آسٹریلیا نے ٹیم کے سری لنکا کے دورے کی تصدیق کی جس کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا جس میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔مائیکل کلارک کی قیادت میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے آخری دفعہ اگست 2011 میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔

آسٹریلیا نے سیریز میں 1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی ‘ آسٹریلیا نے سری لنکا میں مجموعی طورپر 13 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے انھیں 6 میں کامیابی،6 برابر اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔سری لنکن کرکٹ ٹیم سابق کپتان کماراسنگاکارا اور مہیلا جے وردنے کی ریٹائرمنٹ کے بعد شدید مشکلات کا شکار ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 جولائی سے 30 جولائی 2016 تک پالی کیلے میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ گال اور تیسرا ٹیسٹ میچ کولمبو میں 13 اگست سے 17 اگست تک کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 21 اگست کو کولمبو سے ہوگا جہاں دوسرا میچ 24 اگست کو ہوگا۔ تیسرا اور چوتھا ون ڈے میچ دمبولا میں 28 اور 31 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ آخری ون ڈے میچ 4 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا۔سیریز میں دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ 6 ستمبر کو کینڈی اور دوسرا میچ کولمبو میں 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :