بھارت کی سیاسی قیادت کشمیر کو عالمی سطح پر تسلم شدہ مسئلہ قبول کرے ، میر واعظ

جمعرات 14 اپریل 2016 12:55

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اپریل۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ”ع“گروپ کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق نے ہندواڑہ میں سرکاری فورسز کی نہتے مظاہرین پر فائرنگ جس کے نتیجے میں اب تک اس المناک واقعے میں ایک عورت سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں کو سرکاری دہشت گردی کا بدترین مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری فورسز کی زیادتیوں اور ظلم و تشدد کے خلاف عوامی ردعمل کو جس طرح طاقت اور تشدد کے بل پر دبایا جا رہا ہے اور کالے قوانین کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کر کے نہتے لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے اس سے بھارت اور کشمیر میں حکمران طبقے کی کشمیری عوام کے حوالے سے عیر جارحانہ سوچ کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر کی پالیسیاں کشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی اور نہ طاقت کے بل پر یہاں کے عوان کی جائز آواز کو دبایا جا سکتا ہے انہوں نے بھارت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے اس بیان جس میں انہوں نے کشمیر کی حریت قیادت کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی بات کی کو انتہائی پسندانہ سوچ سے تعبیر کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ مسئلہ ہے اور بھارت کی سیاسی قیادت کو یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہئے کہ انتہا پسند اور بالادستی سے عبادت سیاست اور سوچ مسائل کے حل کی رائیں مسدود کرنے کا موجب بن رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :