افتخار گیلانی کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی‘جبران خان

جمعرات 14 اپریل 2016 12:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء)مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ڈویژنل سیکرٹری مالیات جبران خان نے کہا ہے کہ افتخار گیلانی کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ۔

(جاری ہے)

ایم ایل اے حلقہ تین نے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر علاقے کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کی ‘ آئندہ انتخابات میں بیرسٹر افتخار گیلانی کو کامیاب بنائیں گے ‘ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ نوجوان مظفرآباد سے مسلم لیگ کو سیٹ دے کر حلقے کو اقتدار میں لائیں گے تاکہ گذشتہ برس ہا ء برس کی محرومیوں اور ناانصافیوں کا ازالہ ہو سکے ۔

راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں حکومت بنا کر مسلم لیگ (ن) عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی‘وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آزادکشمیر کے لیے میگا پراجیکٹس کی منظوری اس کی واضح مثال ہے ۔