کوٹلی‘تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار وں کو کچل ڈالا‘ ایک موقع پر جاں بحق‘ دوسرا شدید زخمی

جمعرات 14 اپریل 2016 12:14

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار وں کو کچل ڈالا ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ٹریکٹر ڈرائیور موقعہ سے فرار پولیس نے جائے حادثہ سے ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل اپنے قبضہ میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطا بق شاہد احمد ولد علی اصغر اور دانش ساکنان بلوچ کوٹلی سے واپس بلوچ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کے دکھاڑی کے مقام پر سرساوہ کی طرف سے آنے والے تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی جسے ڈرائیور افراز ولد محمد نصیر ساکن کوٹلہ پنجڑہ چلا رہا تھا نے کچل ڈالا جس سے شاہد احمد موقعہ پر جان بحق ہو گیا جبکہ دانش نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کوٹلی کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ آ ے زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کروا کر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کو ضبط کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی -

متعلقہ عنوان :