کوٹلی ‘سی آئی اے سٹاف کی کاروائی‘ منشیات فروش رنگے ہاتھوں دھر لیاگیا

جمعرات 14 اپریل 2016 12:14

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) سی آئی اے سٹاف کی کاروائی منشیات فروش رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا‘ دوران تلاشی بھاری مقدار میں چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطا بق سی آئی اے انسپکٹر الیاس جنجوعہ ہمراہ اے ایس آئی راجہ عدالت تفتیشی افسر ثاقب بشیر قاضی یاسین ،رزاق ملک نے مخبر کی اطلاع پر گلہار کالونی کے مقام پر ناکہ لگا کر چرس کی ڈلیوری کے لیے جانے والے بدنام زمانہ منشیات فروش ارشاد عرف پولا ساکن گلہار کالونی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی -

متعلقہ عنوان :