ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی نے دریائے پونچھ سے ریت بجری نکالنے پر پابندی عائد کردی

جمعرات 14 اپریل 2016 12:14

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی نے دریائے پونچھ سے تھلیر کالونی سے لے کر منڈی بٹ فائر تک ریت بجری پتھروں کی نکاسی کے علاوہ گیڑا نکالنے پر دو ماہ کے لیے پا بندی عائد کر دی‘ خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سردار عدنان خورشید نے تھلیر کالونی سے لے کر منڈی آرمی بٹ فائر تک کے ایرا سے دریائے پونچھ میں سے ریت بجری گیڑا اور پتھر وں کی نکاسی پر پابندی عائد کرتے ہوئے دو ماہ کے لیے دفعہ 144نفاد کر دیا خلاف ورزی کرنے والے اشخاص کے خلاف زیر دفعہ 188کے تحت قانونی قاروائی عمل میں لائی جائے گی پابندی محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈویژن کی تحریک پر عائد کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کے تھلیر کالونی کے مقام پرگریٹر واٹر سپلائی کے کنواں جات ہیں اور دریا کے قریب آبادی بھی ہے اور پتھروں ریت و گیڑا کی نکاسی سے دریا کے کٹاؤ کارخ منڈی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے دریائے پونچھ کے کنارے انسانی آبادی کے علاوہ پروٹیکشن وال اور کنواں جات کو نقصان ہونے کا احتمال ہے-