مسلم کانفرنس ریاستی عزت وقار اورتشخص کی علامت ہے غیرریاستی جماعتوں کی یلغار نے خطہ کا امن تباہ کرکے رکھ دیا ہے‘سردار عتیق احمد خان

جمعرات 14 اپریل 2016 11:13

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) صدرمسلم کانفرنس آزادکشمیروسابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی عزت وقار اورتشخص کی علامت ہے غیرریاستی جماعتوں کی یلغار نے خطہ کا امن تباہ کرکے رکھ دیا ہے ،مسلم لیگ(ن)سمیت کسی جماعت کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے سب اپنا شوق پورا کرلیں مسلم کانفرنس پوری طاقت کے ساتھ آمدہ الیکشن میں میدان سے اترے گی اورہرحلقہ سے اپنا امیدوارکھڑاکرئے گئی ہمارا مقابلہ کرپشن،لوٹ مار کرنے والوں سے ہے آزادکشمیر کے باشعورلوگ اپنی ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کو کامیاب بنا کر غیرریاستی عناصرکو ان کے محلات تک محدودکریں کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدواراسمبلی حلقہ نمبرپانچ سیدشاہدہمدانی ایڈووکیٹ کی قیادت میں حلقہ نمبر پانچ کے وفد سے راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی جماعت واضع اکثریت سے اکیلے حکومت بنانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں غیرریاستی جماعتوں کا بوریا بسترگول ہونے والاہے وفاقی وزراء اپنے حلقوں کی خبرلیں آزادکشمیرمیں امن تباہ کرنا چاہتے ہیں جس کا جواب ان کو آمدہ الیکشن میں دیں گئے کارکنان تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں آمدہ انتخابات میں حلقہ نمبرپانچ سمیت تمام حلقہ جات میں بھرپورطاقت سے حصہ لیں گے-

متعلقہ عنوان :