آئی پی ایل9 : ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 6وکٹوں سے شکست دے دی
بدھ 13 اپریل 2016 23:07
کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13اپریل 2016ء) انڈین پریمیئر لیگ کے نویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 6وکٹو ں سے شکست دے دی ۔ایڈن گارڈنز ،کولکتہ میں کھیلے جارہے میچ میں کولکتہ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اوپنر روبن اتھاپا محض 8رنز بنانے کے بعد پوویلین لوٹ گئے ۔
(جاری ہے)
اس موقع پر کپتان گوتم گمبھیر نے منیش پانڈے کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 60گیندوں پر 100رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد پانڈے 52رنز سکور کرکے ہربھجن سنگھ کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔
آندرے رسل نے کریز پر آتے ہی ممبئی کے باؤلرز کی جم کر دھلائی کی ، وہ 17گیندوں پر 36رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔گمبھیر کی ہمت بھی 64رنز پرجواب دے گئی اور وہ پانڈے کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پوویلین جابیٹھے۔کولن منرو بھی 4رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد یادو نے آخری بال پر چوکا لگا کر ٹیم کا سکور 187رنز تک پہنچا دیا ۔ ممبئی کی جانب سے میکلینگھن 2جبکہ پانڈیا اور ہر بھجن ایک ،ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.