بھائی کو بھائی نے ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 13 اپریل 2016 21:40

چک جھمرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل۔2016ء) تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ چک نمبر131رب میں مقدمہ بازی کی رنجش میں کچہری جاتے بھائی کو بھائی نے ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

چک نمبر131رب بچوآنہ کا 50سالہ محمد بشیراپنے بیٹے کی ضمانت کروانے کچہری جانے کے لیئے نکلا ۔گاؤں کے باہر اس کا بھائی محمد خان اپنے بیٹے کے ہمراہ نے ٹوکوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ملزمان موقع سے فرار ہو گے۔بتایا جاتا ہے کہ دو نوں بھائیوں میں پہلے سے مقدمہ بازی چل رہی تھی۔پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیئے ہسپتال میں رکھوا دی۔

متعلقہ عنوان :