فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 24ویں سالگرہ منائی

دوست احباب کی جانب سے محمد عامر کو مبارکباد کے پیغامات موصول 2009میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں ٹی 20میچ سے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا، سپاٹ فکسنگ میں پانچ سال پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا

بدھ 13 اپریل 2016 20:27

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 24ویں سالگرہ منائی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 24ویں سالگرہ منائی ، دوست احباب کی جانب سے محمد عامر کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔فاسٹ باؤلر محمد عامر 13 اپریل 1992کو گوجر خان میں پیدا ہوئے۔ محمد عامر نے 2009میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں ٹی 20میچ سے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا، اس میچ میں انہوں نے اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پر ہی انگلش بلے باز کو پویلین کی راہ دکھا دی جس سے انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے ان کی موجودگی کو ضروری سمجھا جانے لگا۔

(جاری ہے)

محمد عامر 2009میں کپتان یونس خان کی زیر قیادت ٹی 20ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کا لازمی جز تھے۔محمد عامر نے2009میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میں ڈیبیو کیا تھا۔ محمد عامر نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں 6وکٹیں لی تھیں جبکہ پہلے ہی ون ڈے میں 3کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے 14 ٹیسٹ، 15 ون ڈے اور 18 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے۔اگرچہ محمد عامر سپاٹ فکسنگ کے جرم میں لگی پابندی ہٹنے کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں ان کی شمولیت ہو گئی ہے اور انہوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور لوہا منوایا تاہم 2010سے اب تک عامر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے۔ ۔

متعلقہ عنوان :