سیاست میں پسند ونا پسند کی وجہ سے عام سیاسی لوگوں کے اندر نفرت آچکی ہے غریب غریب تر امیر امیر تر ہو تا جا رہا ہے ،چاکر رند ایڈووکیٹ

بدھ 13 اپریل 2016 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء چاکر رند ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیاست میں پسند ونا پسند کی وجہ سے عام سیاسی لوگوں کے اندر نفرت آچکی ہے غریب دن بد ن غریب تر ہو تا جا رہا ہے امیر دن بدن امیر تر ہو تا جا رہا ہے جو کہ حکمران طبقہ کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے،مفاد پرست طبقہ کی سوچ صوبائی پی ایس ڈی پی اور وفاقی پی ایس ڈی پی پر لگی ہوئی ہے تاکہ ہم دولت کما سکے انہوں نے کہا ہے کہ غریب اور شہر ی لوئر مڈل کلاس کو فتح کر نے کی کوششیں تیز تر ہو گئی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس مخصوس ماحول میں اہم عناصر شامل ہے انہوں نے کہا ہے کہ کچھ لو گ اسے زبان تک محدود کر کے اصل حقیقت کو اوجھل کر دیتے ہیں ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جس ملک کو اللہ تعالیٰ نے بہترین انسانی اور مادی وسائل سے فیضاب کیا تھا وہ فقرہ وفاقہ وبے روزگاری ، جہالت ، بیماری ، بے سرو سامانی کا شکار ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنے اپنے انداز میں کرپشن کے باب میں کھلی چھوٹ اور معافیت حاصل کی اور پھر رنگے ہاتھوں اس کے فروغ کا راستہ اختیار کیا انہوں نے کہا کہ اسی کا نتیجہ یہ ہے آج پورے ملک میں کالے دھندبلیک منی پر مبنی معیشت اصل قومی معیشت سے کئی گناہ زیادہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک سے لوٹے ہوئے وسائل جو ملک سے باہر ہے وہ ملک کی دولت سے کہیں زیادہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ قومی معیشت ایک گلی سڑی لاش بن کر رہ گئی ہے جس کاتعفن دور دور تک پھیلا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ 10 فیصداشرافیہ 90 فیصد سے زیادہ دولت پر قابض ہے اور یہ دولت انہیں کے درمیان گردش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جب کہ90 فیصد عوام محرومی اور بے چارگی کی زندگی گزاررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بڑے دکھ سے یہ بات کہنے پر مجبور ہے کہ وہ طبقہ جیسے اشرافیہ کہا جا تا ہے جو جمہوریت لبرل ازم اور ترقی پسندی کا دعویدار ہے لیکن بحیثیت مجموعی اس حکمران طبقہ نے اپنے مفادات ہی کی پوجھا کی ہے غریبوں کے حقوق سے مجرمانہ رو گردانی کی ہے جوکہ قومی جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :