جنرل بس سٹینڈکے قریب تیز رفتارٹرک کی زدمیں آکرموٹرسائیکل سوار جاں بحق

بدھ 13 اپریل 2016 19:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء)جنرل بس سٹینڈکے قریب تیز رفتارٹرک کی زدمیں آکرموٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جنرل بس اسٹینڈکے قریب موٹرسائیکل سوار امجدکوتیزرفتارٹرک نے کچل دیا ٗامجدنے موقع پرہی دم توڑدیا ٗاطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی اورکاروائی شروع کردی گئی۔