ڈی سی او لاہور 24 ویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2016ء کے پہلے روز دلچسپ مقابلے

انفرادی کاتا میں واپڈا کے اسرار الحق نے مسلسل تیسری بار گولڈ میڈل حاصل کیا

بدھ 13 اپریل 2016 19:22

ڈی سی او لاہور 24 ویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2016ء کے پہلے روز دلچسپ مقابلے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) ڈی سی او لاہور 24 ویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2016ء کے پہلے روز دلچسپ مقابلے ہوئے جن میں مختلف ایج گروپ میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ انفرادی کاتا میں واپڈا کے اسرار الحق نے مسلسل تیسری بار گولڈ میڈل حاصل کیا۔ سلور میڈل بلوچستان کے گل زمان نے براؤنز میڈل سندھ کے سید شاہ نور اور پولیس کے محمود الحسن نے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ٹیم کاتا میں آرمی کی ٹیم نے گولڈ میڈل، واپڈا نے سلور ، سندھ اور پولیس نے براؤنز میڈل حاصل کیا ۔50 کلو گرام ایج گروپ میں گولڈ میڈل کے پی کے اسماعیل نے حاصل کیا، بلوچستان کے باول خان نے سلور میڈل حاصل کیا۔فیصل شہزادآرمی اور سید شاہ فیصل سندھ نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔55 کلو گرام ایج گروپ میں گولڈ میڈل واپڈا کے محمد کاشف نے حاصل کیا جبکہ کے پی کے محمد مراد نے سلور میڈل جبکہ عبدلعظیم بلوچستان اور کورے خان پنجاب نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :