کمیونٹی کو سماجی تبدیلی کیلئے متحرک کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد 19اپریل کو ہوگا

بدھ 13 اپریل 2016 19:04

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) 19اپریل کو کمیونٹی کو سماجی تبدیلی کیلئے متحرک کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ ان کے لئے ترتیب دی گئی ہے جو کہ کمیونٹی سے متعلق پراجیکٹس کے لئے متحرک ہیں۔ کمیٹی کو متحرک کرنا اور سماجی تبدیلیاں، پائیدار انسانی ترقی کی بنیاد ہیں۔ یہ عوام کو پالیسی فیصلہ سازی اور بنیادی سطح پر کامیاب پروگراموں میں عوام کو شامل کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے، کوئی بھی پروگرام عوام کی شمولیت کے بغیر برقرار یا کامیاب نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :