انگوراڈہ ،پاک افغان بارڈر پر تلاشی کے دوران احمدزئی وزیر قبائل ،پاکستان سکاؤٹس فورس کے درمیان جھڑپ

ایف سی کی ہوائی فائرنگ ،متعدد قبائلی گرفتار ،انگور اڈہ بازار مکمل طور پر بند کردیا گیا اگر بارڈر پر خواتین کی تلاشی بند نہ کی گئی تو احتجاج جاری رکھیں گے، قبائلی رہنماء

بدھ 13 اپریل 2016 18:58

انگوراڈہ ،پاک افغان بارڈر پر تلاشی کے دوران احمدزئی وزیر قبائل ،پاکستان ..

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) انگوراڈہ میں پاک افغان بارڈر پر تلاشی کے دوران احمدزئی وزیر قبائل اور پاکستان سکاؤٹس فورس کے درمیان جھڑپ ہوگئی، ایف سی کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی، متعدد قبائلیوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ انگور اڈہ بازار کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ،قبائل نے تلاشی لینے پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

بارڈر کے اس پارآباد قبائل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارڈر پر خواتین کی تلاشی لینا بند کیا جائے اور ہمارے گرفتار ساتھیوں کو فوری طورپر رہا کیاجائے ۔مقامی ذرئع کے مطابق جھڑپ کے دوران کئی دکانیں نذر آتش کر دی گئی ۔ ایف سی کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بھگڈر مچنے سے کئی قبائلی زخمی ہوگئے ہیں،مقامی قبائلوں کا کہنا ہے کہ اگر بارڈر پر خواتین کی تلاشی لینا بند نہ کی گئی تو ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :