Live Updates

عمران خان کل لندن روانہ ہونگے

بدھ 13 اپریل 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کل(جمعرات کو) لندن کے لیے روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

تین روزہ دورے پر لندن جانے کے لیے وہ آج صبح11بجے ائیر پورٹ پہنچیں گے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ لندن کا مقصد پانامہ لیکس کی تحقیقات کی ایک کڑی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کا فیصلہ پانامہ لیکس کے حوالے سے انکوائری کمیشن کے قیام سے مشروط ہے اگر حکومت تمام سیاسی جماعتوں کی ڈیمانڈ کے مطابق انکوائری کمیشن تشکیل دے دیتی ہے تو پھررائیونڈ کی جانب مارچ کا کوئی جوازنہیں رہتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :