پندرہویں قومی وومن نیٹ بال چیمپین شپ 2016 اسلام آباد

سندھ، آرمی، واپڈا اور پنجاب نے سیمی فائنل کے لئیے کوالیفائی کر لیا

بدھ 13 اپریل 2016 18:37

پندرہویں قومی وومن نیٹ بال چیمپین شپ 2016 اسلام آباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے پندرہویں قومی وومن نیٹ بال چیمپین شپ جو کہ حمیدی ہال، پی ایس بی اسپورٹس کمپیلکس جاری ہے سیمی فائنل کے لئے دفاعی چیمپین سندھ، آرمی، واپڈا اور پنجاب نے کوالیفائی کر لیا ہے ، کل پہلا سیمی فائنل سندھ اور پنجاب کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل آرمی اور واپڈا کے مابین کھیلا جائے گا۔

آج درج ذیل میچز کھیل گئے جن کی تفصیل یہ ہے۔آرمی نے اسلام آباد کو 32-8 سے شکست دی اور آرمی کی طرف سے عائشہ اور ارم نے عمدہ کھیل پیش کیا، ودسرے میچ میں واپڈا نے کے پی کے کو 48-0 سے شکست دی، واپڈا کی طرف سے لیلہ اور رضوانہ نے عمدہ کھیل پیش کیا، پنجاب نے فاٹا کو 27-7 سے زیر کیا پنجاب کی طرف سے مصباح اور انیتہ نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

سندھ نے لمس کو 1-0 واک آوور حاصل کیا۔

آرمی نے پنجاب کو 27-9 گولوں سے شکست دی، آرمی کی طرف سے عائشہ اور سمرین نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ ان میچوں کو مقبول احمد، انوار احمد، شازیہ یوسف، عظمہ وقار، یاسر، خالد نواز، عائشہ رزاق، عائشہ شیر، عدنان غوری، خالد پرویز اور شعیب احمد نے سپروائز کیا ۔ ان میچوں میں اعظم ڈار ڈایکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ، راجہ ذولفقار ڈایکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ اور مس شازیہ اسسٹنٹ ڈایکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ مہما ن خصوصی تھے۔

متعلقہ عنوان :