محمد آصف کا داغدار ماضی ان کیلئے وبال جان بن گیا

آئی سی سی اور پی سی بی کی جانب سے کھیلنے کی اجازت ملنے کے باوجود پاکستان کپ میں کسی نے ان اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کی زحمت گوارہ نہیں کی

بدھ 13 اپریل 2016 18:29

محمد آصف کا داغدار ماضی ان کیلئے وبال جان بن گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی بولر محمد آصف کا ماضی ان کو تنگ کرنے لگا ہے۔پاکستان کپ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سلیکٹ نہ کیے جانے پر محمد آصف خاصے اداس ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے بعد پی سی بی کی جانب سے ایک اور کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہا ہے جس کا نام پاکستان کپ اور یہ ٹورنامنٹ پینٹگولر کپ کی جگہ شروع کیا جارہا ہے۔

اس ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شامل ہیں جوکہ چار صوبوں اور وفاق پر مشتمل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ 19اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا ہے۔ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔پاکستان کپ کے لیے 150کھلاڑی شامل تھے، جس میں سے 75 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔جس میں سے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی سلمان بٹ کو پنجاب کے کپتان شعیب ملک نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا اور محمد عامر سندھ کی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوگئے۔لیکن محمد آصف کو کسی بھی کپتان نے اپنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔جبکہ محمد آصف ڈرافٹ کی فہرست میں شامل تھے ، اس کے باوجود کسی بھی ٹیم نے ان کو شامل نہیں کیا۔ ۔