علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم ایس مینجمنٹ سائنسسز کا تحریری امتحان اور انٹرویو کا انعقاد 18 اپریل کو ہوگا

بدھ 13 اپریل 2016 17:36

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے پروگرام ایم ایس مینجمنٹ سائنسسز کا تحریری امتحان اور انٹرویو کا انعقاد 18 اپریل کو ہوگا۔ تحریری امتحان میں شمولیت کے لئے اُمیدواروں کو خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ایس مینجمنٹ سائنسسزپروگرام میں داخلہ کے لئے درخواست دینے والے اُمیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 18اپریل کو صبح آٹھ بج کر تیس منٹ پر یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس پہنچیں۔ متعلقہ مضمون پر مبنی تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اسی دن انٹرویو کیا جائے گا۔ صرف اصل شناختی کارڈ کے حامل امیدواروں کو تحریری امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :