سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک کی قیادت میں تجارتی وفدکابل پہنچ گیا
بدھ 13 اپریل 2016 17:33
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) ایف پی سی سی آئی کے یونائیٹڈ بزنس گروپ ( یو بی جی ) کے چئیرمین اور سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد تجارت بڑھانے اور نئے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے دو روزہ دورے پر کابل پہنچ گیا۔ وفد میں ٹڈاپ کے سی ای اوایس ایم منیر، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ، ظفر بختاوری یو بی جی کے ایس ایم نصیر، زبیر طفیل، زبیر احمد ملک، گلزار فیروز، ملک سہیل اورپرویز لالہ شامل ہیں۔
وفد افغانستان کے صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو نیشنل یونٹی گورنمنٹ عبداللہ عبداللہ، اہم سرکاری و کاروباری شخصیات اور سارک چیمبر کے ممبران سے مل کر سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیگا۔(جاری ہے)
وفد نے ابتدائی ملاقات سابق افغان صدر حامد کرزئی اور ڈپٹی کامرس منسٹر سے کی جس دوران حامد کرزئی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین صدیوں سے برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم ایک دوسرے کے بڑے تجارتی رفیق ہیں۔
پاکستان نے ہر مشکل وقت میں اپنے افغان بھائیوں کی بھرپور مدد کی ہے جبکہ اس وقت بھی لاکھوں افغان باشندے پاکستان میں مقیم ہیں۔ انھوں نے وفد کوافغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو کاروبار کیلئے مفت زمین دی جائے گی جبکہ ہر قسم کی سیکورٹی کی ضمانت بھی دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ انکے ملک میں لیبر سستی ہے ،توانائی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے جبکہ قدرتی وسائل بے شمار ہیں جنھیں برامد بھی کیا جا سکتا ہے۔ حامد کرزئی نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ افغانستان کی زرعی مصنوعات بین الاقوامی معیار کی ہیں جس سے فائدہ اٹھانے کیلئے پیکنگ اورپراسسنگ وغیرہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ انکے ملک میں ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی وغیرہ خطے میں سب سے کم ہیں جبکہ کاروباری ماحول تیزی سے بہتر ہو رہا ہے۔ اس موقع پر افتخار علی ملک ، ایس ایم منیر اور زبیر طفیل نے کہا کہ ہم زراعت، کان کنی، سیمنٹ، ٹیکسٹائل، ٹیلی کمیونیکیشن، آئی ٹی، کیمیکلز اور بعض دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور جائنٹ وینچرز کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ افغانستان سے تجارت میں بینکنگ چینلز کی کمی، دستاویز بندی، ادائیگیوں اور ٹیکسوں جیسے مسائل شامل ہیں جنھیں حل کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ فاٹا میں پاک افغان سرحد کے قریب فری ٹریڈ زرن بنانے سے دونوں ممالک کی قربت پڑھے گی جبکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.