پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام ورکشاپ

بدھ 13 اپریل 2016 17:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام امریکہ کے ای لائبریری ذرائع کے استعمال کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں شعبے کے ریسرچ سکالرز نے حصہ لیا جبکہ امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور کے انفارمیشن ریسورس سنٹر سپیشلسٹ اورنگ زیب اور شعبہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ورکشاپ کے ریسورس پرسنز تھے۔ اس موقع پر انہوں نے امریکہ کے ای لائبریری ریسورسز تک رسائی اور استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی اور تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ شعبہ کی چئیرپرسن پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے بہترین ورکشاپ کے انعقاد پر منتظمین اور ریسورس پرسنز کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :