اینڈی مرے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

بدھ 13 اپریل 2016 16:53

اینڈی مرے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ ..

مناکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء)برطانوی اسٹاراینڈی مرے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ مراکو میں جاری میراتھن میں ایل موری بیتی نے برتری حاصل کرلی۔مناکو میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں اینڈی مرے کو فرانس کے پیری ہیوز ہربرٹ کے ہاتھوں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

پہلا سیٹ مرے نے چھ،دو سے اپنے نام کیا تو دوسرا ہربرٹ نے چھ، چار سے جیت کر مقابلہ برابر کیا۔فیصلہ کن سیٹ میں مرے نے اپنا تجربہ دکھاتی ہوئے، چھ تین سے کامیابی حاصل کی اور اگلے مرحلے میں پہنچ گئے،ادھر موراکو میں جاری میراتھون ڈس سیبلز کے تیسرے مرحلے میں ایتھلیٹس کو دشوار گزاز راستوں پرچالیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔مقامی ایتھلیٹ ایل موری بیتی نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی برتری کو مزید مستحکم کیا۔