چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے2 ججوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 13 اپریل 2016 16:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اپریل۔2016ء) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد انور خان کاسی نے وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے عدالت عالیہ کے دو ججوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور کہا ہے کہ جلد ہی ایک اجلاس بلایا جائے گا جس میں وزارت قانون ،وزارت خزانہ ،چیف کمشنر آفس اور سی ڈی اے کے متعلقہ افسران سے مشاورت کر کے وکلاء کے مسائل کو جلد سے جلد حل کی جائے گا ۔

دو رکنی ججز کمیٹی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں چیف جسٹس نے ججز کمیٹی کو وکلاء کے مسائل کا جائزہ لیکر جلد سے جلد سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور وکلاء کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وکلاء وفد نے چیف جسٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکورٹی صورت حال بہتر بنانے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی تعمیر ہونے عمارت کو جلد از جلد مکمل کرنے ،وکلاء کے چیمبرز بنانے ،وکلاء کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے ،سی ڈی اے کے سیکٹرز میں وکلاء کے لئے کوٹہ مختص کرنے ،سنگل اور ڈویژن بینچ کے اوقات کار مقرر کرنے اور عدالتی دفاتر میں دائر پٹیشنز پر بے جا اعترض لگانے جیسے مسائل سے آگاہ جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلاء کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ججز کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے حکم دیا کہ کمیٹی جلد از جلد وکلاء کے مسائل کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے ۔

صدر بار طارق محمود جہانگیری کے مطابق چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے کہا کہ جلد ہی ایک اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں وزارت قانون ،وزارت خزانہ ،چیف کمشنر دفتر اور سی ڈی اے کے متعلقہ افسران سے مشاورت کے بعد وکلاء کے مسائل حل کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ملاقات کے دوران ججز کمیٹی کے رکن جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیا نی بھی موجود تھے ۔چیف جسٹس نے وکلاء کے تمام مسائل جلد حل کرنیکی مکمل یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :