سستے اسٹیل کی وجہ سے برطانیہ میں 10 ہزار سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے،سربراہ یورپی کمیشن

بدھ 13 اپریل 2016 16:48

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اپریل۔2016ء) یورپی کمیشن کے سربراہ ژان کلود ینکر نے کہا ہے کہ سستے اسٹیل کی وجہ سے برطانیہ میں دس ہزار سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن کے سربراہ ژان کلود ینکر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کم قیمت پر اسٹیل بیچنے کے حوالے سے چین کے خلاف اقدامات اٹھانے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

سستے اسٹیل کی وجہ سے برطانیہ میں دس ہزار سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے۔ انکا کہنا ہے کہ چین میں اسٹیل کی پیداوار کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو کوئی کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی ینکر نے تسلیم بھی کیا کہ اسٹیل کی صنعت کو مسائل کا سامنا بھی ہے۔ یورپی یونین میں اسٹیل کی صنعت سے کوئی ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد منسلک ہیں۔

متعلقہ عنوان :