ڈی آئی خان ایکسپریس وے کا افتتاح رواں ماہ ہونے کا امکان

بدھ 13 اپریل 2016 16:42

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے اہم حصہ ڈی آئی خان ایکسپریس وے کا افتتاح رواں ماہ ہونے کا امکان ہے ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ ایکسپریس وے کی کل لمبائی 280کلومیٹر ہے جس پر 98ارب روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ دسمبر2017ء تک مکمل ہو جائے گا، اس منصوبے کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا حصہ 50کلومیٹر پر مشتمل ہے جو ڈی آئی خان سے ونڈا میر عالم تک جائے گا جبکہ دوسرا حصہ 50کلومیٹر ونڈا میر عالم سے برولی میانوالی تک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 55کلومیٹر پر تیسرا حصہ جو برولی سے شروع ہو کر ترپ تک جبکہ چوتھا حصہ 62کلومیٹر ترپ سے پنڈی گھیپ اور پانچواں حصہ ہکلانزد ترنول انٹرچینج پر مشتمل ہے۔